لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف واحد شخص ہےجس نے نئےجدید پاکستان کی بنیاد رکھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اڑھائی ماہ کی قلیل مدت میں پاکستان کے پہلےآئی ٹی سٹی کاافتتاح کردیاہے، قائد نوازشریف ہی ملک میں تھری جی،فورجی لے کر آئے، نوازشریف نے ہی ملک میں آئی ٹی سٹی منصوبے کی بنیاد رکھی تھی، منصوبے سےبچےاوربچیوں کواعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جوسرمایہ کاری کرناچاہتےہیں ان کیلئےبہترین موقع ہے، ہم نے آئی ٹی سٹی کو10سال کیلئے ٹیکس فری کردیاہے، بڑی کمپنیز نےآئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی، آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری کےخواہش مندوں کومراعات دیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کےنوجوانوں میں بےپناہ صلاحیتیں موجود ہیں، ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کوملک کی ترقی کیلئے استعمال کرناہوگا،نوجوانوں کو الیکٹرک موٹربائیکس دے رہےہیں، ماحول کو بہتربنانے کیلئے ای بائیکس کی طرف جانا ہوگا،10ہزاربچیوں کی ای بائیکس کیلئے درخواستیں آئی ہیں،20 جبکہ ہزار ای بائیکس دینے کا پلان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیزسےبات کی ہےکہ وہ نالج سٹی میں کیمپس کھولیں تاکہ ہمارے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں، طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کررہے ہیں، وائی فائی فری سروس بھی پنجاب کے تمام اضلاع میں لے کر جائیں گے۔