کیلی فورنیا:(ویب ڈیسک ) سرچ انجن کے عالمی ادارے گوگل نے اپنے ملازمین کیلئے بعد ازموت مراعات کا اعلان کردیا۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کے مرحوم ملازمین کو ادارہ کیسے سپورٹ کر رہا ہے۔
گوگل اپنے وفات پا جانے والے ملازمین کے لیے ڈیتھ بینیفٹس رکھتا ہے، جو کہ ملازم کی بیوہ کو یا ڈومیسٹک پارٹنر کو ملازم کی موت کے بعد 10 سال تک ملتے رہتے ہیں۔
چیف پیپل آفیسر کی جانب سے اس حوالے سے معلومات شیئر کی گئی تھیں، ملازم کی موت کے بعد بیوہ کو ملازم کی تنخواہ کا 50 فیصد حصہ 10 سال تک دیا جاتا ہے جبکہ ملازم کے بچوں کو 19 سال کی عمر تک ماہانہ 1 ہزار ڈالرز جو کہ پاکستانی 27 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے دیے جاتے ہیں۔ جبکہ طالب علم ہونے کی صورت میں 23 سال کی عمر تک تعلیم کے حوالے سے سپورٹ کیا جاتا ہے۔
حیرت انگیز طور پر یہ فوائد محض مستقل ملازمین کے لیے ہی نہیں ہیں، بلکہ اس حوالے سے کسی مدت کی ضرورت نہیں ہے، دوسری جانب فوربز کی جانب سے اس حوالے سے رپورٹ بھی پبلش ہوئی تھی،جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گوگل اپنے مر جانے والے ملازم کے گھر والوں کو مفت کھانا، فوزبال ٹیبلز، آن سائٹ ڈرائی کلیننگ سروس سمیت کئی دیگر فوائد بھی دیتا ہے۔
دوسری جانب ملازم کو میٹرنٹی اور پیٹرنٹی چھٹیوں کے فوائد بھی دیے جاتے ہیں، باپ بننے والے ملازمین کو 6 ہفتوں کی پیڈ لیوو دی جاتی ہیں جبکہ ملازمہ ماں بچے کی پیدائش کے بعد 18 ہفتوں کی چھٹیاں کر سکتی ہیں۔