نیویارک: (ویب ڈیسک) ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایک بار پھر میٹا کی واٹس ایپ سروس پر سوال اٹھا دیا، ان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ ایک جاسوسی کا آلہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک اور میٹا کے مالک مارک زکربرگ میں سرد جنگ طویل عرصے جاری ہے، وہ اس سے قبل بھی میٹا پر الزامات عائد کر چکے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ ’واٹس ایپ ایک اسپائی ویئر ہے، میٹا کی میسجنگ سروس محفوظ نہیں، انہوں نے سوال کیا کہ واٹس ایپ پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں تو میں اشتہارات کیوں دیکھ رہا ہوں؟
گزشتہ ماہ مئی میں بھی ایلون مسک نے میٹا پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ واٹس ایپ رات کے وقت ڈیٹا چوری کرتا ہے۔
دوسری جانب واٹس ایپ سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ایلون مسک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ صارف کی سکیورٹی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، ایلون مسک کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی بہت سے لوگ میٹا کی میسجنگ سروس پر بہت سے الزامات لگا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی محقق ٹومی مسک نے ایلون مسک کے الزامات کی حمایت کی ہے، ٹومی مسک پہلے بھی ٹک ٹاک، فیس بک اور ایپل کی مصنوعات میں ڈیٹا کی کمزوریوں کا ذکر کر چکے ہیں۔