واٹس ایپ پر بغیر انٹرنیٹ فائلیں شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع

Published On 24 July,2024 06:06 pm

کیلی فورنیا :(ویب ڈیسک ) واٹس ایپ میں آئی فون کے ائیر ڈراپ جیسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اس فیچر کو سب سے پہلے اپریل 2024 میں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں دیکھا گیا تھا، اب اس کی آزمائش آئی او ایس بیٹا ورژن میں شروع کی گئی ہے اور اس کا نام نیئر بائی شیئر رکھا گیا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر سے صارفین مختلف فائلز جیسے تصاویر، ویڈیوز اور ٹیکسٹ ڈاکومنٹس انٹرنیٹ کے بغیر قریب موجود سمارٹ فونز سے شیئر کرسکیں گے۔

یہ فیچر بہت کارآمد ثابت ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے ناقص انٹرنیٹ کوریج یا انٹرنیٹ نہ ہونے پر بھی بڑی فائلز دوستوں یا پیاروں کیساتھ شیئر کی جاسکیں گی،البتہ اینڈرائیڈ کے مقابلے آئی فونز میں یہ فیچر ذرا مختلف انداز سے کام کرے گا۔