نیویارک: (ویب ڈیسک) یوٹیوب نے ایک نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرا دیا۔
مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کے مطابق یہ نیا فیچر والدین کو اپنے بچوں کی یوٹیوب سرگرمی کے بارے میں آگاہ رکھنے اور ذمہ دارانہ مواد تخلیق کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اب والدین یہ ٹریک کر سکیں گے کہ ان کے بچے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر کیا دیکھ رہے ہیں۔
یوٹیوب نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ’’اس ہفتے سے دنیا بھر میں خاندانوں کیلئے یہ تجربہ شروع کیا جا رہا ہے، جو پہلے سے موجود سپروائزڈ تجربے پر مبنی ہے، جو 10 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کیلئے ہے‘‘۔
جلد ہی والدین اور ان کے بچے یوٹیوب اکاؤنٹس کو نئے فیملی سینٹر ہب میں لنک کر سکیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کڈز کیلئے سپروائزڈ تجربات ہر مہینے 10 کروڑ سے زیادہ فعال لاگ ان اور لاگ آؤٹ ویوورز تک پہنچتے ہیں، جس میں بچوں کی نشوونما، ڈیجیٹل لرننگ اور بچوں کے میڈیا کے ماہرین کی رہنمائی میں ہوتی ہے، جو تعلیمی، غیر منافع بخش اور کلینیکل پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔
یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر آف پیڈیا نے بتایا کہ ماہرین کے ساتھ شراکت میں یوٹیوب نے یہ نیا فیچر تیار کیا ہے، جو نوجوانوں کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، والدین اور نوجوانوں دونوں کو باہمی کنٹرول فراہم کرتا ہے اور انہیں باخبر اور ذمہ دار ڈیجیٹل شہری بننے کیلئے نئے وسائل فراہم کرتا ہے۔