نیویارک: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے زمین سے دو گنا بڑا منفرد سیارہ دریافت کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں نے ایک نیا سیارہ دریافت کیا ہے جو ہماری زمین سے حجم میں تو دُگنا اور وزن میں تین گنا زیادہ ہے، مگر وہ پورا سیارہ آبی بخارات سے بھرا ہوا ہے۔
زمین سے تقریباً 100 نوری سال دوری پر واقع اس سیارے کوGJ 9827 d کا نام دیا گیا ہے۔
سائنسدانوں کی ٹیم کے رکن اور مشی گن یونیورسٹی کے سابق انڈر گریجویٹ طالب علم ایشان راؤل جو یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن میں ہیں، نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم ایسا سیارہ دیکھ رہے ہیں۔
ناسا کی ٹیم کے مطابق نو دریافت شدہ سیارہ زیادہ تر گرم پانی کے بخارات سے بنا ہوا معلوم ہوتا ہے، جسے” بھاپ کی دنیا یا اسٹیم ورلڈ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، تاہم یہ سیارہ زمین کی طرح زندگی کیلئے قابل رہائش نہیں ہے۔