کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کم ویوز حاصل کرنے والی ویڈیوز کی کوالٹی کو خراب کئے جانے کا اعتراف کیا گیا ہے۔
حال ہی میں امریکا سمیت دیگر ممالک کے صارفین نے شکایت کی کہ انسٹا گرام پر بعض ویڈیوز کی کوالٹی کو خراب کیا جا رہا ہے۔
لوگوں کی شکایت کے بعد انسٹاگرام کے بانی نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو اور پوسٹس میں اعتراف کیا کہ کم ویوز حاصل کرنے والی ویڈیوز کی کوالٹی کو خراب کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جن ویڈیوز کو کافی عرصہ قبل اپ لوڈ کیا گیا ہوتا ہے اور عرصہ گزر جانے کے باوجود وہ مطلوبہ یا زیادہ ویوز حاصل نہیں کر پاتیں تو انسٹاگرام کا سسٹم ان کی کوالٹی کو خراب کردیتا ہے، کم دیکھی جانے والی ویڈیوز بلر نظر آنے لگتی ہیں، ان کی ویڈیو درست دکھائی نہیں دیتی۔
انہوں نے بتایا کہ لیکن جیسے ہی دوبارہ مذکورہ ویڈیو کو زیادہ دیکھا جانے لگتا ہے اور اس کے ویوز بڑھنے لگتے ہیں تو اس کی کوالٹی کو بہتر کرنا شروع کر دیا جاتا ہے۔
بعض صارفین نے یہ شکوہ بھی کیا کہ فیس بک پر بھی کم دیکھی جانے والی ویڈیوز کی کوالٹی کو خراب کر دیا جاتا ہے۔