نیویارک: (ویب ڈیسک) ایکس کے مالک ایلون مسک پنسلووینیا کی عدالت میں مقدمہ جیت گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایکس کے مالک ایلون مسک کو ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔
یاد رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ ماہ ٹرمپ کو انتخابی مہم کیلئے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔
ایکس کے مالک ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ایلون کا یہ اقدام بالکل نامناسب ہے۔
اس سے قبل برازیل کی عدالت عظمیٰ نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم جاری کیا ہے کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز مکمل طور پر بند کر دی جائیں، عدالت نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کیلئے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا۔
برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برازیل کی عدالت نے ایکس کے مالک سے جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کو 22 ملین سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔