قومی فائبرائزیشن پالیسی کے تحت مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ

Published On 22 November,2024 04:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے قومی فائبرائزیشن پالیسی کے تحت مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت آئی ٹی نے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کیلئے قومی فائبرائزیشن پالیسی پر کام شروع کر دیا، ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیز رفتار انٹرنیٹ انفراسٹرکچر لگایا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق قومی فائبرائزیشن سے براڈ بینڈ کوریج میں اضافہ ملے گا، فائبرائزیشن پالیسی شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرے گی۔

پالیسی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے، تعلیم، صحت اور ای گورننس کے شعبوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

دستاویز کے مطابق آپٹیکل فائبر اور دیگر آلات کیلئے میڈاِن پاکستان کو فروغ دیا جائے گا، ملک میں لانگ ہال آپٹیکل فائبر 75 ہزار 967 کلو میٹر ہے۔

وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق ملک میں کل میٹرو آپٹیکل فائبر 1 لاکھ 35 ہزار 506 کلو میٹر ہے، قومی فائبرائزیشن پالیسی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔