جنوبی کوریا سب سے زیادہ روبوٹ ملازمین رکھنے والا ملک بن گیا

Published On 30 November,2024 07:56 pm

سیول: (دنیا نیوز) ورلڈ روبوٹک سروے کے مطابق جنوبی کوریا سب سے زیادہ روبوٹ ملازمین رکھنے والا ملک بن گیا۔

حالیہ سروے کے مطابق جنوبی کوریا میں ہر 10 ہزار ملازمین کیلئے 1 ہزار 102 روبوٹس کام کرتے ہیں، سب سے زیادہ روبوٹس الیکٹرانک انڈسٹری اور آٹو موٹیو انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔

سروے کے مطابق جنوبی کوریا میں ہسپتالوں اور ریسٹورانٹ میں روبوٹس خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جنوبی کوریا میں 2018 کے بعد سے روبوٹ کی شمولیت میں 5 فی صد تک کا اضافہ ہوا۔

ورلڈ روبوٹک سروے کے مطابق عالمی سطح پر گزشتہ سات برسوں میں روبوٹس کی تعداد میں د گنا اضافہ ہوا، سنگاپور میں ہر 10 ہزار ملازمین کیلئے 770 روبوٹ ملازمین ہیں۔