اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایکس( ٹویٹر ) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر 6 فروری کو ہونے والی سماعت ایک بار پھر منسوخ کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایکس کی بندش کے خلاف درخواست کو نو سکوپ میں ڈال دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق نے 6 فروری کو درخواست پر سماعت کرنا تھی۔
خیال رہے کہ ایکس کی بندش کے خلاف درخواست کو دائر ہوئے 4 مارچ کو ایک سال ہو جائے گا، گزشتہ 11 ماہ سے ایکس کی بندش کے خلاف کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔