ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر سے پاکستان مخالف بیرونی پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب

Published On 27 November,2025 11:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف بیرونی پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔

بھارت کی خفیہ ایجنسی RAW اور فتنہ الخوارج گروپس کے درمیان واضح رابطہ ثابت ہوگیا، افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں سے جڑے ایکس ہینڈلز منظم انداز میں انتہا پسند بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔

اسرائیلی، ایرانی اور روسی انفلوئنسرز کا بھیس اپنائے متعدد اکاؤنٹس بھارت سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا چلا رہے ہیں۔

ایکس کے ٹرانسپیرنسی ٹول کے مطابق افغان دفتر خارجہ کے ترجمان کا ہینڈل بھی بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے۔

ٹرانسپیرنسی ٹول کے مطابق 90 فیصد تک پاکستان مخالف آن لائن پروپیگنڈا دشمن ممالک کے ٹرول فارمز سے جنریٹ ہو رہا ہے۔

افغانستان میں فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے جڑے اکاؤنٹس انتہا پسند بیانیہ بڑھا رہے ہیں، آزاد بلوچ تحریک کے اکاؤنٹس بھی بھارت سے چلائے جا رہے ہیں۔