واٹس ایپ کی جانب سے چیٹس، کالز اور چینلز کیلئے نئے فیچر پیش

Published On 11 April,2025 08:43 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے چیٹس، کالز اور چینلز پر صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کیلئے نئے فیچرز متعارف کروا دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹس میں ریئل ٹائم گروپ انڈیکیٹرز، ری ایکشنز اور ایونٹ ٹولز میں بہتری اور آئی فون صارفین کیلئے مزید کنٹرول شامل ہیں جو بات چیت کو زیادہ مؤثر بناتی ہیں۔

گروپ چیٹس میں صارفین اب ایک لائیو انڈیکیٹر دیکھ سکتے ہیں کہ اس وقت کتنے ممبران آن لائن ہیں، یہ گروپ کے نام کے نیچے ظاہر ہوتی ہے۔

نوٹیفکیشن کی ایک نئی ترتیب (Notify for) صارفین کو تمام پیغامات کیلئے الرٹس یا صرف ہائی لائٹس جیسے کہ @ مینشن اور براہ راست جوابات کے درمیان انتخاب کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

نئی اپ ڈیٹس میں ایونٹ مینجمنٹ سسٹم بھی شامل ہے جس کے تحت ایونٹس اب گروپ اور انفرادی چیٹ دونوں میں بنائے جا سکتے ہیں، صارفین دوسروں کو مدعو کرنے کے ساتھ ساتھ ایونٹس کیلئے تاریخیں، اوقات کار اور ایونٹس کو پن کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے نئے فیچرز میں ٹیپ ایبل ری ایکشنز بھی ہے جس سے صارفین اب فوری طور پر ردعمل پر ٹیپ کر کے جواب دے سکتے ہیں جو تیز رفتار گفتگو کو بہتر کرتا ہے۔

آئی فونز صارفین کو ایک نئی سہولت ملی ہے کہ (Scan document) کے ذریعے دستاویزات کو براہ راست واٹس ایپ سے سکرین کیا جا سکتا ہے۔

آئی او ایس پر ویڈیو کالنگ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، صارفین قریب سے دیکھنے کیلئے کالز کے دوران زوم کر سکتے ہیں اور کسی دوسرے شخص کو جاری ون آن ون کال میں شامل کرنا اب اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ چیٹ میں کال آئیکن کو ٹیپ کرنا۔

آئی فون صارفین اب میسیجنگ پلیٹ فارم کو میسیجنگ اور کالنگ کیلئے ڈیفالٹ ایپ کے طور پر بھی کر سکتے ہیں، اسے سیٹ کرنے کیلئے سیٹنگز میں ڈیفالٹ ایپس پر جائیں اور واٹس ایپ کو منتخب کریں۔