پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہے: شزا فاطمہ

Published On 28 April,2025 11:30 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اسلام آباد میں ڈی ایف ڈی آئی فورم میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، آئی ٹی شعبے کی ترقی کی رفتار مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں اضافہ معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔

شزافاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، ہم کیش لیس اکانومی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا تھا کہ پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں سالانہ 24 سے 25 فیصد اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت صنفی امتیازسے بالاتر ہو کر خواتین کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے۔