واٹس ایپ ویب براؤزر پر ویڈیو اور آڈیو کال کے فیچر کی آزمائش

Published On 29 April,2025 09:02 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ویب براؤزر پر واٹس ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین کیلئے آڈیو اور ویڈیو کال کے فیچر کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت واٹس ایپ ویب پر صارفین آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر استعمال نہیں کر پاتے، البتہ واٹس ایپ کے ویب براؤزر پر صارفین محدود پیمانے پر مذکورہ فیچر استعمال کر پاتے ہیں۔

لیکن نئی اپڈیٹس کے بعد واٹس ایپ کے صارفین کسی بھی ویب براؤزر پر ویڈیو اور آڈیو کال کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ماہرین کی جانب سے واٹس ایپ ویب براؤزر پر آڈیو اور ویڈیو کال کے فیچر پر کام جاری ہے، جسے جلد پیش کر دیا جائے گا، ابھی مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دے کر اس پر آزمائش شروع کردی گئی، تاہم اگلے مرحلے میں اس تک زیادہ صارفین کو رسائی دے کر اس پر آزمائش کی جائے گی۔

مذکورہ فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے صارفین کیلئے پیش کردیا جائے گا، جس کے بعد صارفین واٹس ایپ کو کسی بھی ویب براؤزر پر استعمال کرتے وقت کمپیوٹر سے بھی اس پر آڈیو اور ویڈیوز کالز کر سکیں گے۔

صارفین کو آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کیلئے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں بھی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، وہ چاہیں تو ایپ کو ویب براؤز پر کو کھول کر اس پر کالز فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔