ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

Published On 19 August,2025 10:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں پی ٹی سی ایل کالز اور انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز سست ہونے سے آن لائن کام کرنے والے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز میں خرابی کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے عوام کو وجوہات سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔

شہریوں نے انٹرنیٹ میں تعطل اور سست روی کی شکایات کی ہیں جس سے آن لائن ایپس کے ذریعے کاروبار کرنے والے متاثر ہو رہے ہیں۔