اسلام آباد:(دنیانیوز) وفاقی دارالحکومت کو وائی فائی سٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
شہرِ اقتدار میں مفت سہولت دینے کا فریم ورک تیار کیا گیا، اسلام آباد کے 30 مختلف مقامات پر شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔
حکام کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا کہ سی ڈی اے اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے تعاون سے 30 نامزد مقامات پر مفت پبلک وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی، مقررہ مقامات پر مفت وائی فائی کی دستیابی کا آزمائشی وقت دسمبر 2025 کے آخر تک ہے۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ میٹرو سٹیشن پاک سیکرٹریٹ سے یوپی روڈ تک 14 سٹیشنز پر فری وائی فائی کی سہولت ہوگی، فیض احمد فیض سے جی ٹی روڈ 26 نمبر تک 70 سٹیشنز پر فری وائی فائی کی سہولت ہو گی۔
علاوہ ازیں تحریری جواب میں میں بھی بتایا گیا کہ سی ڈی اے ہسپتال، جاپانی پارک، لیک ویو پارک اور دامن کوہ جب کہ فاطمہ جناح پارک، اتوار بازار جی 6، اتوار بازار ایچ 9، ایف 6 مرکز اور ایف 7 مرکز میں بھی فری وائی فائی کی سہولت ہوگی۔