غیر رجسٹرڈ وی پی این پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار

Published On 02 December,2025 03:10 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) غیر رجسٹرڈ وی پی این پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدی گئی۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد، غیر ملکی ایجنٹ اپنے وجود کو چھپانے کیلئے غیر قانونی وی پی این استعمال کر رہے ہیں، غیر رجسٹرڈ وی پی این کا حملوں کی منصوبہ بندی، افواہوں، پراپیگنڈے اور غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہورہا۔

حکام نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے پاکستان کا ہر شہری غیر محفوظ ہو جاتا ہے، اپنے ملک اور اپنی حفاظت کیلئے غیر رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال ہرگز نہ کریں، صرف پی ٹی اے سے منظور شدہ اور رجسٹرڈ وی پی این استعمال کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ مفت وی پی این دراصل آپ کا ڈیٹا چرا رہے ہیں، زیادہ تر مفت وی پی این محفوظ نہیں ہوتے، وہ آپ کو ہی پروڈکٹ بنا کر بیچتے ہیں، بہت سے غیر رجسٹرڈ وی پی این ہیکرز، غیر ملکی اداروں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے کنٹرول میں ہوتے ہیں۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ اربوں روپے کے ٹیکس اور فیس بیرون ملک منتقل ہو رہی ہے۔