سعودی خاتون نے بصارت سے محروم افراد کے لیے سمارٹ شوز تیار کرلیے

Published On 12 December,2025 10:00 am

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک خاتون نے بصارت سے محروم افراد کے لیے سمارٹ شوز تیار کر لیے ہیں جنہیں سعودی اتھارٹی فار انٹلیکچوئل پراپرٹی نے نیشنل میڈیکل انووینشن کے طور پر رجسٹر کرلیا ہے۔

سعودی خاتون موجد ابتسام صالح العنمی کے نام پر رجسٹر ہونے والے سمارٹ شوز میں ایسے سینسرز نصب کیے گئے ہیں جن سے بصارت سے محروم افراد کو سہولت ہو گی اور ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔

سمارٹ شوز استعمال کرنے والے افراد کو چلتے ہوئے کسی بھی رکاوٹ کا سامنا کرنے پر شوز میں نصب حساس سینسرز انہیں مطلع کرسکیں گے۔

حساس سینسرز کسی معمولی سی رکاوٹ کو بھی نوٹ کرتے ہی سگنل دیں گے جبکہ وائبریٹر بھی موجود ہے جو وارننگ سگنل سمارٹ فون کو ارسال کردے گا جس سے شوز پہننے والے شخص کو احساس ہو جائے گا اور وہ اپنا راستہ درست کرسکے گا۔