گوگل ٹرانسلیٹ میں بہتری، محاوروں کے ترجمہ کی سہولت متعارف

Published On 15 December,2025 09:53 am

سلیکان ویلی: (ویب ڈیسک) اب گوگل ٹرانسلیٹ میں محاورات اور پیچیدہ جملوں کا ترجمہ فراہم کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگئی۔

گوگل اب عام لفظ بہ لفظ ترجمہ سے آگے بڑھ رہا ہے، خاص طور پر ان حالات میں جہاں جملے کے معنی محاوروں یا مثالوں میں پوشیدہ ہوں۔

گوگل نے اپنے ترجمہ سسٹم میں جنریٹو اے آئی (جیمنی) جیسی جدید ٹیکنالوجی شامل کی ہے، جس سے محاورات، سلینگ اور ثقافتی حوالوں کو لفظ بہ لفظ نہیں بلکہ معنی اور سیاق و سباق کے مطابق سمجھنے اور ترجمہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

گوگل کی رپورٹ کے مطابق اگر کوئی فقرہ محاورہ ہے تو گوگل سسٹم اب محض انفرادی الفاظ کے ترجمے کے بجائے بہتر انداز میں اُس کے مفہوم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

اگرچہ اب بھی غلطیاں ہو سکتی ہیں کیونکہ مشینی ترجمے انسانی مترجم جتنے ہر بار صحیح نہیں ہوتے، خاص طور پر جب محاورے بہت مخصوص یا غیر روایتی ہوں، تاہم نئی اے آئی صلاحیتیں اس کو بہتر بنا رہی ہیں۔