واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنسدانوں نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ زمین کے بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت اور سورج کی شدت میں اضافے کے باعث مستقبل میں فضا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مالیکیولز بتدریج ختم ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ عمل زمین پر زندگی کے خاتمے کے مترادف ہو گا کیونکہ درخت اور پودے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مدد سے ہی آکسیجن پیدا کرتے ہیں، اگر فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آکسیجن کی مقدار خطرناک حد تک کم ہو گئی تو انسان سمیت زمین پر موجود تمام جانداروں کی بقا ممکن نہیں رہے گی۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رہا تو آنے والے چند ہزار سال میں زمین پر سانس لینا بھی مشکل ہو سکتا ہے، ماہرین نے عالمی سطح پر انتباہ جاری کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ قدرتی نظام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بند کی جائے اور ماحول کو بچانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں ورنہ کرۂ ارض پر زندگی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔



