96 فیصد گھرانوں کو موبائل یا سمارٹ فون کی سہولت میسر ہے، پی ٹی اے

96 فیصد گھرانوں کو موبائل یا سمارٹ فون کی سہولت میسر ہے، پی ٹی اے

پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں 70 فیصد سے زائد گھرانے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں، سال 2019ء کے مقابلے میں انٹرنیٹ استعمال میں دوگنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا ڈیجیٹل رسائی میں 77 فیصد کے ساتھ سر فہرست ہے جہاں انفرادی سطح پر انٹرنیٹ استعمال 17 فیصد سے بڑھ کر 57 فیصد ہو گیا، جبکہ ملک بھر میں 92 فیصد افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ شہری علاقوں میں خواتین کا انٹرنیٹ استعمال مردوں سے زیادہ ہے، خواتین اور مرد مجموعی طور پر انٹرنیٹ یکساں طور پر استعمال کر رہے ہیں، ڈیجیٹل آگاہی، آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل مہارتوں میں بہتری آئی ہے۔