میٹا کا میسنجر ویب سائٹ بند کرنے کا اعلان

میٹا کا میسنجر ویب سائٹ بند کرنے کا اعلان

اپنی سروسز کو آسان بنانے کے لیے ایک نئے اقدام کے طور پر میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس اپریل 2026 کے آغاز سے میسنجر ویب سائٹ کو بند کر دے گی۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ٹیک کمپنی نے اہم تبدیلیاں کی ہیں، پچھلے سال، اس نے ونڈوز اور میک کیلئے میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپس کو بند کر دیا تھا۔

میٹا کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق جو صارفین messenger.com کے ذریعے میسنجر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے انہیں ویب سائٹ کے آف لائن ہونے کے بعد خود بخود facebook.com/messages پر بھیج دیا جائے گا۔

کمپنی نے کہا کہ اپریل 2026 سےmessenger.com مزید میسجنگ کیلئے دستیاب نہیں رہے گا، میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپ بھی اب دستیاب نہیں ہے، آپ ویب پر میسجنگ جاری رکھنے کیلئے facebook.com/messages استعمال کر سکتے ہیں۔