سائبر سکیورٹی آگاہی اور ڈیجیٹل کیپسٹی بلڈنگ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

سائبر سکیورٹی آگاہی اور ڈیجیٹل کیپسٹی بلڈنگ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

وزارتِ وفاقی تعلیم کی جانب سے تمام اداروں کو احکامات ارسال کر دیئے گئے، وزیراعظم آفس کی ہدایات پر سائبر سکیورٹی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکاری افسران کیلئے آن لائن ٹریننگ کورسز میں شرکت لازمی قرار دے دی گئی، سیسکو نیٹ ورکنگ اکیڈمی کے تعاون سے تربیتی پروگرام شروع کر دیا گیا۔

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس استعمال کرنے والے ملازمین پر خصوصی فوکس کیا گیا ہے، کورسز کی رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 8 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔

گریڈ 9 سے اوپر طلبہ کو بھی کورسز میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اداروں کے سربراہان کو انرولمنٹ اور مانیٹرنگ یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

سرٹیفکیٹس کا ریکارڈ رکھنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی، سائبر خطرات کے پیش نظر نوٹیفکیشن کو ٹاپ ترجیح قرار دے دیا گیا۔