پی ٹی اے نے موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز ریگولیشنز 2012 منسوخ کردیئے

پی ٹی اے نے موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹرز ریگولیشنز 2012 منسوخ کردیئے

ایم وی این اوز کو موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر پالیسی فریم ورک 2025 کے تحت نئے لائسنس جاری کیے جائیں گے، بغیر سپیکٹرم کی کمپنیاں بھی موبائل اور نیکسٹ جنریشن سروسز فراہم کر سکیں گی۔

ایم وی این او لائسنس کی مدت 15 سال اور لائسنس فیس 1 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ کمپنیوں کے لیے ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہوگا۔

ایم وی این اوز کو اپنے برانڈ، کسٹمر کیئر اور بلنگ سسٹم استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، ایک سال کے اندر سروسز شروع نہ کرنے پر لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

کوالٹی آف سروس اور قومی سلامتی کی شرائط پر پورا اترنا ایم وی این او کی ذمہ داری ہوگی، سروس کے معیار اور قومی سلامتی کی تمام تر ذمہ داری ایم وی این او پر ہوگی۔

کسٹمر سروسز بند کرنے کے لیے 3 ماہ پہلے نوٹس اور پی ٹی اے کی منظوری لازمی ہوگی۔

موبائل نمبر پورٹیبلٹی اور نمبرز کی فراہمی ٹیلی کام کمپنی اور ایم وی این او کی مشترکہ ذمہ داری ہوگی۔