ٹیکنالوجی
خلاصہ
- نیو یارک: (ویب ڈیسک) خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ میں امریکا کی ایک اور پیشرفت،امریکی اسپیس فورس کا خفیہ پے لوڈ خلا میں پہنچا دیا گیا۔
سپیس ایکس نے فالکن نائن راکٹ کے ذریعے امریکی سپیس فورس کا پےلوڈ کامیابی سے مدار میں پہنچایا، فالکن نائن راکٹ کیلیفورنیا کے وینڈن برگ سپیس فورس بیس سےروانہ ہوا،یہ امریکی سپیس فورس کے خفیہ مشنز کے سلسلے کی تیسری پرواز تھی۔
راکٹ کی روانگی کے بعد فالکن نائن کا بوسٹر کامیابی سے واپس بیس پر لینڈ کرگیا،امریکی اسپیس فورس کے اس مشن کے پے لوڈ سے متعلق تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔