چاند پر ملازمت کا موقع، ناسا نے خلابازوں کی نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا

چاند پر ملازمت کا موقع، ناسا نے خلابازوں کی نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا

امریکی میڈیا کے مطابق منتخب امیدواروں کو مستقبل میں چاند پر قائم کیے جانے والے خلائی اڈے میں رہنے، تحقیق کرنے اور خلائی مشنز میں حصہ لینے کا موقع مل سکتا ہے۔

ناسا کے سربراہ جیرڈ آئزک مین کا کہنا ہے کہ منتخب خلابازوں کو خلائی جہازوں کی آزمائش اور چاند کے جنوبی قطب کے قریب اہم مشنز کے لیے تیار کیا جائے گا۔

ناسا کے مطابق درخواست گزاروں کے لیے امریکی شہری ہونا لازمی ہے، جبکہ متعلقہ شعبے میں اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تجربہ بھی ضروری ہوگا۔

منتخب امیدواروں کو دو سال کی خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔

اس ملازمت کی ابتدائی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ 64 ہزار 395 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر 2026 ہے۔

واضح رہے کہ ناسا نے 2028 میں انسانوں کو دوبارہ چاند کی سطح پر اتارنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔