ناسا کے خلائی جہاز ڈارٹ کے ٹکرانے سے سیارچے ڈائمورفوس میں گڑھا پڑنے کا انکشاف

ناسا کے خلائی جہاز ڈارٹ کے ٹکرانے سے سیارچے ڈائمورفوس میں گڑھا پڑنے کا انکشاف

ناسا نے 26 ستمبر 2022 کو سیارچوں کے ممکنہ تصادم سے زمین کو محفوظ رکھنے کی ٹیکنالوجی آزمانے کے لیے اپنا خلائی جہاز ڈائمورفوس سے ٹکرایا تھا۔

اس تجربے کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ آیا کسی خلائی جہاز کے ذریعے سیارچے کا راستہ تبدیل کیا جاسکتا ہے یا نہیں، 151 میٹر چوڑا ڈائمورفوس اپنے بڑے ساتھی سیارچے ڈیڈیموس کے گرد گردش کرتا ہے۔

یہ دونوں اس وقت زمین سے 19 کروڑ 35 لاکھ کلومیٹر دور ہیں اور زمین کے لیے کوئی خطرہ نہیں۔

یورپی خلائی ایجنسی کے مشن ہیرا نے 7 نومبر 2026 کو 29 کلومیٹر کے فاصلے سے ڈائمور فوس کی نئی تصاویر حاصل کیں جن سے معلوم ہوا کہ خلائی جہاز کے ٹکرانے سے سیارچے کا متاثرہ حصہ ایک بڑے گڑھے میں تبدیل ہوگیا، جبکہ دوسری جانب نمایاں تبدیلی کے شواہد نہیں ملے۔