امریکا میں شٹ ڈاؤن، ناسا کے تحقیقاتی ادارے بند، 15 ہزار ملازموں کو گھر بھیج دیا

Published On 02 October,2025 01:36 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ سرکار سینیٹ سے فنڈنگ بل منظور نہ کرا سکی، شٹ ڈاؤن کا آغاز ہوگیا۔

ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کے درمیان اوباما کیئر سبسڈی پر شدید اختلافات پیدا ہوگئے، ریپبلکنز نے 7 ہفتوں کیلئے موجودہ فنڈنگ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا، ڈیموکریٹس نے حمایت سے انکار کر دیا۔

نئے مالی سال کے آغاز سے پہلے اخراجات کی منظوری نہ ہونے پر متعدد وفاقی محکمے بند ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا، امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا کی سرگرمیاں معطل ہوگئیں، اہم سائنسی کام رک گیا۔

ناسا کی بیشتر لیبارٹریز اور تحقیقاتی ادارے وقتی طور پر بند ہوگئے، 15 ہزار سے زائد ناسا ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا گیا، ناسا کی خلائی مہمات اور ڈیٹا کلیکشن عارضی طور پر روک دی گئیں۔