انوکھے نام نے پولیس میں ملازمت دلا دی

Published On 23 Nov 2017 03:28 PM 

''پولیسی '' کو بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر روکا گیا ، نام بتانے پر پولیس نے اسے محکمے میں جاب کی آفر کی جو اس نے قبول کر لی

جکارتہ (نیٹ نیوز)انڈونیشیا میں اپنے انوکھے نام کی وجہ سے ایک شخص کو نا صرف ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا گیا بلکہ ٹریفک پولیس میں ملازمت بھی دے دی گئی۔ پولیس نے جب بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والے ایک 22 سالہ نوجوان کو روکا اور اس کا نام پوچھا تو حیران رہ گئے کیونکہ اس نے اپنا نام ’پولیسی‘ بتایا جس کا مقامی زبان میں مطلب بنتا ہے   انڈونیشیا میں پولیس   ۔


انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے شہر پسوروان کے حکام کا کہنا ہے کہ اپنے نام   پولیسی   کی وجہ سے اسے ملازمت دے دی گئی ۔ پولیس میں ملازمت حاصل کرنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ میں بہت ہچکچاہٹ کا شکار ہوں کیونکہ میں نے پہلے کبھی دفتری ماحول میں کام نہیں کیا ۔ ٹریفک پولیس یونٹ کے سربراہ اور پولیسی کو لائسنس کا ٹکٹ جاری کرنے والے افسر اریکا پترا نے اپنے محکمے کے نئے ملازم کو نوکری کے پہلے روز اس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔