عمارت 1970 کی دہائی میں عراق کے شہر سلیمانیہ میں قائم کی گئی تھی، عمارت کو گرتے ہوئے دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے
لاہور(نیٹ نیوز) عراق میں 45 سال قدیم عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کردیا گیا۔ ایک طرف توعمارتیں کھڑی کرنے اور پُل تعمیر کرنے میں مہینوں حتیٰ کہ برسوں لگ جاتے ہیں لیکن وہیں انہیں گرانے کیلئے صرف چند سیکنڈ اور ایک بٹن دبانا ہی کافی ہوتا ہے ۔
ایسا ہی ایک نظارہ گزشتہ دنوں عراقی شہر سلیمانیہ میں بھی دیکھنے کو ملا جب 1970 کی دہائی میں قائم ہونیوالی ایک عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کر دیا گیا۔
گودام کے طور پر استعمال کی جانیوالی اس عمارت کو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا جبکہ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ اس نظارے کو دیکھنے کیلئے کچھ ہی دور موجود تھے۔ واضح رہے کہ گرائی جانیوالی عمارت کی جگہ ایک نیا پراجیکٹ تعمیر کیا جائیگا۔