دبئی: (ویب ڈیسک) پھولوں اور پودوں سے بنے سب سے بڑے "مکی ماؤس" (کارٹون کردار) کا افتتاح متحدہ عرب امارات میں قدرتی پھولوں کے سب سے بڑےباغ میں کیا گیا۔
مکی ماؤس کی بلندی 18 میٹر ہے اوراسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ ریکارڈ ایسے موقع پر قائم ہوا ہے جب عالمی کمپنی "والٹ ڈزنی" اپنے کردار مکی ماؤس کے پہلی مرتبہ منظر عام پر آنے کے 90 سال پورے ہونے کے موقع پر یادگاری تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے۔ مکی ماؤس کی اس مجسّمے کی تیاری میں ایک لاکھ کے قریب پھول اور پودوں کا استعمال کیا گیا اور رنگوں کا انتخاب مکی ماؤس کردار کی شخصیت کی مناسبت سے کیا گیا۔
"دبئی میراکل گارڈن" دنیا بھر سے دبئی آنے والے سیاحوں کے لیے ایک انتہائی پر کشش مقام سمجھا جاتا ہے۔ یہ باغ اس سے قبل دو مرتبہ اور گینز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہو چکا ہے۔ باغ کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مِکی ماؤس کے اس نئے مجسّمے کا وزن 35 ٹن کے قریب ہے، جس میں 7 ٹن مضبوط فولاد اور 50 ٹن کے قریب سیمنٹ کے ستون شامل ہیں۔