روسی فنکارہ ویرا شمونیا کشیدہ کاری کی مدد سے ایسے ڈیزائن تیار کرتی ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز ) روس سے تعلق رکھنے والی ویرا شمونیا کشیدہ کاری کے فن میں مہارت رکھتی ہیں تاہم وہ کشیدہ کاری سے عام ڈیزائنز بنانے کے بجائے قدرتی مناظر تخلیق کرتی ہیں جو دیکھنے میں نہایت خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔
ویرا رنگین دھاگوں کے ذریعے خوبصورت پہاڑ، بادل، نیلا آسمان، خوش رنگ پودے اور سرسبز گھاس کے مناظر تخلیق کر کے لوگوں کو حیران کردیتی ہیں۔آئیں انکے فن کے کچھ نمونے دیکھتے ہیں۔