سعودی عرب کی ہر دلعزیز اونٹنی کو حنوط کردیا گیا

Last Updated On 21 April,2018 11:24 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب میں اونٹوں کے شوقین حضرات کے دلوں میں گھر کرنیوالی خوبصورت اونٹنی ’’خزامہ‘‘ کی تین ماہ قبل موت کے بعد اسے حنوط کردیا گیا ہے۔

عرب اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق مردہ اونٹنی کو حنوط کرنے کی وجہ اسکی بیحد خوبصورتی بتائی جاتی ہے اور اسے پسند کرنیوالے لوگوں نے بھی اسے حنوط کرنے پر زور دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اونٹنی کے مالک ناصر بن مبارک بن قریع آل بریک کو اس کی قیمت تین کروڑ ریال سے زائد کی بولی دیکر خریدنے کی بھی کوشش کی گئی مگر مالک نے اسے فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا۔