دبئی: (ویب ڈیسک) دبئی میں ایک کروڑ پتی بھکاری کو مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں دبئی پولیس کو بڑی کامیابی ملی، نہ دس ہزار، نہ پچاس ہزار، پورے تین لاکھ درہم، یعنی ایک کروڑ روپے بھکاری کے قبضے سے برآمد کر لیے۔
دبئی میں دوسروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ہمدردی بٹورنے والے بھکاری کو اس وقت دن میں تارے نظر آ گئے جب پولیس نے اس سے ایک کروڑ روپے کے مساوی رقم برآمد کر کے جیل بھجوا دیا۔ یہ بھکاری مختلف سوانگ بھر کر لوگوں سے پیسے بٹورتا تھا یہاں تک کہ اس نے 3 لاکھ درہم اکٹھے کر لئے جو پاکستانی ایک کروڑ روپے بنتے ہیں۔
ایک اور کارروائی میں چندہ مانگنے والے تین افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن کے پاس سے تیس ہزار درہم نکلے۔ دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ہوشیار رہیں،بے وقوف بنانے والے دھوکہ باز لوگوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔