ٹوکیو(نیٹ نیوز) جاپان کے طول وعرض میں ایک گڑیا ’’اوکائیکو‘‘ کے چرچے ہیں جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے بال انسانوں کی طرح بڑھتے ہیں۔
اوکائیکو کو ’’ آسیب زدہ گڑیا‘‘بھی کہا جاتا ہے ، اس وقت ایواما زیما نامی مندر میں موجود اس گڑیا کے بارے میں مبینہ طور پر کہا جاتا ہے کہ اس میں کسی چھوٹی بچی کی روح سرایت کرچکی ہے جس کا ثبوت اسکے بڑھتے ہوئے بال ہیں۔
قدیم داستانوں کے مطابق یہ گڑیا 1918 میں ہوکائیڈو کے رہائشی لڑکے آئیکیچی سوزوکی نے اپنی چھوٹی بہن کیلئے خریدی تھی اس 3 سالہ بچی کا نام ’’کائیکوکو‘‘ بتایا جاتا ہے جسے اس گڑیا سے بہت محبت تھی ،کچھ عرصہ بعد کائیکوکو انتقال کرگئی جس کے بعد کہانی کا خوفناک موڑ شروع ہوگیا۔
بچی کے اہلخانہ نے گڑیا ایک مندر کے حوالے کردی اور اسے ’’اوکائیکو‘‘کا نام دیا گیا لیکن کچھ روز بعد گڑیا کے بال مخصوص انداز میں بڑھنے لگے جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ شاید اس میں کائیکوکو کی روح سما گئی ہے ۔ پورے جاپان سے لوگ اس گڑیا کو دیکھنے آتے ہیں۔