نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی سائنسدان نے بیٹی کی انوکھی خواہش پوری کردی، دنیا کی سب سے چھوٹی استری بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ سائنسدان کا دلچسپ عجوبہ دیکھنے کے لیے شرکاء کا تانتا بندھ گیا۔
بھارتی سائنسدان نے ناخن سے بھی چھوٹی استری ایجاد کر لی، پون شرما کی محنت کو دیکھ کر سائنس میوزیم میں آنے والے سبھی دنگ رہ گئے، سائنسدان نے بتایا کہ یہ استری بیٹی کی فرمائش پر تیار کی ہے، کیونکہ وہ اکثر مطالبہ کرتی تھی کہ اس نے گڑیا کے کپڑے استری کر نے ہیں۔
دنیا کی سب سے چھوٹی استری 17.5 ملی میٹر اونچی ہے، جبکہ اس کی چوڑائی 9.5 ملی میٹر ہے۔ اس کو 7 دن میں بنایا گیا، یہ استری 9 وولٹ کی پاور سے چلتی ہے۔