امریکی پادری نے طیارہ خریدنے کیلئے چندہ مہم شروع کر دی

Last Updated On 31 May,2018 05:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی پادری کی کی انوکھی چندہ مہم، اپنے پیروکاروں سے اپنا چوتھا طیارہ خریدنے کے لیے چندہ مانگ لیا۔ پادری کا کہنا ہے اگر آج کے دور میں حضرت عیسیٰ ہوتے تو کیا وہ گدھے پر سواری کرتے۔ خدا نے مجھے جٹ جہاز خریدنے کا حکم دیاہے۔

جیس ڈوپلانٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خدا نے کہا ہے کہ وہ پانچ کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا فالکن سیون ایکس جہاز خریدیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں 68 سالہ ڈوپلانٹس نے کہا ہے کہ انکے پاس تین طیارے ہیں۔

انہوں نے طیاروں کو حضرت عیسیٰ کی تعلیمات پھیلانے کے لئے استعمال کیا ہے، انکی چندے کی درخواست نے ملک میں تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ ٹوئٹر پر صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔