لاہور: (روزنامہ دنیا) چین کے پہاڑوں میں تعمیر کردہ دنیا کے سب سے خطرناک ترین راستے کو مرمت کے بعد پھر سے سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔
چین میں بلند و بالا پہاڑوں پر تعمیر کئے جانیوالے اس کئی سوسال پرانے فٹ پاتھ کو دنیا کا سب سے خطرناک ترین راستہ کہا جاتا ہے۔ چینی صوبے شانگزی کے بلند و بالا پہاڑ ہووا میں مقامی افراد اور دنیا بھر سے ایڈونچر کے شوقین افراد خصوصی طور پر ان پہاڑوں کا رخ کرتے ہیں جہاں ہموار راستوں کے بجائے چٹانوں کیساتھ ایک فٹ چوڑی لکڑی کی اس خطر ناک ترین فٹ پاتھ کو پار کر کے سفر مکمل کیا جاتاہے۔ سیاح اورمہم جو اس فٹ پاتھ کو عبور کرنے کیلئے لوہے کی زنجیروں کا سہارا لیتے ہوئے خوب تصاویر بھی بناتے ہیں۔