لاہور: (روزنامہ دنیا) چین میں روایتی شاؤلین مارشل آرٹ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے پرفارم کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہینان کے شہر زینگژو میں ملک بھر سے 26 ہزار کنگ فو کے ماہر شاگردوں نے حصہ لیا اور اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کر کے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کر دیا۔
منفرد نوعیت کے اس شاؤلین آرٹ شو میں کنگ فو کے ماہر کھلاڑیوں نے نہ صرف حیرت انگیز کرتب دکھائے بلکہ کنگ فو کی تبدیل ہوتی ایسی دلچسپ فارمیشنز پیش کیں کہ شائقین بھی حیران رہ گئے اور کرتب بازوں کی مہارت اور ٹیم ورک کی خوب داد دی۔