لاہور: (روزنامہ دنیا) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سالانہ داڑھی مونچھوں کی چیمپئن شپ منعقد کی گئی جس میں کئی ممالک سے تقریباً 60 شرکا نے شرکت کی۔
15کیٹیگریز پر مشتمل اس چیمپئن شپ میں مکمل قدرتی اور فری سٹائل کے مقابلوں میں شامل شرکا نے مختلف انداز سے آراستہ اور ڈائی کی ہوئی داڑھی مونچھوں کی نمائش کی جنہیں کئی ججوں پر مشتمل ٹیم کی جانب سے نمبرز دئیے گئے ۔