دشمن کو دھوکہ د ینے کیلئے جعلی ٹینک اور جنگی طیارے

Last Updated On 26 June,2018 10:15 am

لاہور(نیٹ نیوز) برطانوی افواج نے پھلائے جانیوالے جعلی ٹینک اور جنگی طیاروں کے ماڈل تیار کئے ہیں جن کے ذریعے دشمن کے سیٹلائٹ اور ڈرون کو جنگی میدان میں دھوکہ دیا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ برطانوی افواج کے پاس مناسب عسکری ہتھیاروں کی کمی ہے۔

اس تناظر میں ایک فوجی افسر وینڈی ایگل نے کہا کہ برطانوی رائل افواج کو ’’ دھوکہ اور حیلہ‘‘ پر انحصار کرنا ہوگا تاکہ دشمن طویل وقت تک جعلی ٹینکوں اور طیاروں میں الجھا رہے ۔وینڈی ایگل نے کہا یہ ٹینک حرارت بھی خارج کرتے ہیں جس سے دشمن کا تھرمل نظام دھوکہ کھا کر اسے اصلی گمان کریگا۔

اس کے علاوہ موبائل ٹرانسمیٹر سے جعلی سگنلز بھی خارج کئے جائینگے،ایک جعلی ٹینک کا وزن صرف 100 کلو گرام ہے اور اسے چند سپاہی ملکر تیار کرکے رکھ سکتے ہیں۔

برطانوی افواج نے اس کیساتھ ساتھ جعلی جنگی طیارے بھی بنائے ہیں۔واضح رہے دوسری عالمی جنگ میں جعلی ٹینک استعمال کئے گئے تھے جبکہ کچھ ایسے ہی ہتھیار روس کے پاس بھی موجود ہیں۔