لاہور: (روزنامہ دنیا) دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے۔ روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں پیرس میں روبوٹ نے شیف کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق پیرس کے ایک ریسٹورنٹ میں ایکم نامی کمپنی کا تیار کردہ روبوٹ شیف متعارف کیا گیا ہے جو چند منٹوں میں گرما گرم مزیدار پیزاتیار کرلیتا ہے۔ روبوٹ، پیزا کی ڈو سے لیکر باکس میں پیک کرنے کے تمام مراحل سرانجام دیتا ہے اور یوں وہ صرف ایک گھنٹے میں 120 پیزا تیار کر لیتا ہے، اس روبوٹ کو آنیوالے دنوں میں مختلف ممالک کے ریسٹورنٹس میں بھی متعارف کروایا جائیگا۔