لاہور(نیٹ نیوز) مختلف کھانوں میں گلیٹر یعنی چمکتی ہوئی افشاں شامل کرنے کے بعد اب پیزا میں بھی اس کا تجربہ کیا گیا جو بے حد مقبول ہورہا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک ریستوران نے اس چمکتے ہوئے رنگین پیزا کو پیش کرنے کا آغاز کیا ہے۔
سموکڈ ٹرکی چکن تکہ اور سبزیوں سے بنا خوش رنگ پیزا ذائقے میں بھی مزیدار ہے۔ اسے عام افراد کیساتھ ہالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے بھی بیحد پسند کیا جارہا ہے، تاحال ریستوران کی انتظامیہ نے یہ راز نہیں کھولا کہ رنگوں بھرا چمکتا ہوا یہ پیزا کیسے تیار کیا جارہا ہے اور اس میں کیا اجزا شامل کئے جا ر ہے ہیں تاہم اس سے قطع نظر لوگوں کی بڑی تعداد اسے کھانے کیلئے ریستوران کا رخ کر رہی ہے۔