نیویارک (دنیا نیوز ) امریکی کا انوکھا کام، نیویارک میں ایک خالی عمارت کی چھت پر انگوروں کا باغ بنا لیا اور عوام کی سیرگاہ بنا دیا، نیویارک جہاں زمین کی کمی کی وجہ سے آسمان سے باتیں کرتی عمارتوں کا رواج ہے ایک شخص نے ایک خالی عمارت کی چھت پر انگوروں کا باغ بنا لیا۔
روف ٹاپ ریڈز ڈیون شومیکر کو یہ انوکھا خیال دو ہزار بارہ میں سوجھا، دو سال اپنے منصوبے پر سٹڈی کے بعد دو ہزار چودہ میں انہوں نے باغ لگایا اور دو برس بعد اسے عوم کے لئے کھول دیا۔
اب ان کے باغ کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے اور لوگ وہاں سکون کی تلاش میں آتے ہیں۔