لاہور: (روزنامہ دنیا) اٹلی میں حالیہ کھدائی کے دوران 4 ہزار سال پرانا مرتبان دریافت ہوا ہے جس میں زیتون کا تیل اندازاً چار ہزار سال سے محفوظ تھا۔
مرتبان نما برتن کی عجیب قسم کی بیضوی شکل کے باعث اس میں موجود تیل کے تجزئیے کا فیصلہ کیاگیا۔ آثار قدیمہ کے اس نمونے پر تحقیقات کرنیوالوں نے امکان ظاہر کیا کہ اس مرتبان کا تعلق کانسی کے ابتدائی دور سے ہو سکتا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ زیتون کا تیل کھانوں اور ادویات کی تیاری کیلئے اس زمانے میں بھی استعمال کیا جاتا تھا۔