لاہور(نیٹ نیوز) انڈونیشیا کے دلکش جزیرے بالی میں پھیلے روشنیوں کے خوبصورت نظاروں نے شہریوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
سالانہ لائٹ فیسٹیول میں شہر کے مرکز اور اِرد گِرد کی عمارتوں کو برقی قمقموں سے نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا۔
لائٹ فیسٹیول میں جہاں روشنیوں سے جگمگاتے نظارے ہر ایک کی توجہ کا مر کز بن گئے وہیں مسحور کن دھنوں پر روشنی کیساتھ رقص کرتے فوارے بھی عوام کی تفریح کیلئے موجود تھے۔
یہ رنگا رنگ فیسٹیو ل جولائی کے وسط تک جاری رہے گا ۔