لاہور: (دنیا نیوز) چین کے صوبے چینگ یوان میں دنیا کا سب سے لمبا شیشے کا پل عوام کے لیے کھول دیا گیا، پل کی سیر کرنے والے کمزور دل سیاحوں کی ڈر کے مارے چیخیں نکل گئیں۔ پل کے ویو پوائنٹ سے نیچے بہتی آبشار کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
حالیہ برسوں میں چین ایک سے بڑھ کر ایک شیشے کے پل تعمیر کر رہا ہے، چین کے صوبے چینگ یوان میں دنیا کا سب سے بڑا شیشے کا پل عوام کے لیے کھول دیا گیا،202 میٹر طویل اور 72 میٹر اونچائی پر بننے والے پل میں ایک ویو پوائنٹ بھی بنایا گیا ہے جہاں سے پل کےنیچے بہتی آبشار کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
پل کی سیر کرنے والے بعض کمزور دل سیاحوں کی ڈر کے مارے چیخیں نکل گئیں،پل کے قریب ہی مہم جوئی کے شوقین سیاحوں کے لیے Bungee jump کی سہولیات بھی موجود ہیں۔