لاہور: (روزنامہ دنیا) بھارتی محکمہ آثار قدیمہ نے پتھر کا بنا ہوا 23 سو سال قدیم تابوت دریافت کر لیا۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے پہاڑی علاقے میں محکمہ آثار قدیمہ نے کھدائی کے دوران 23 سو سال قدیم تابوت دریافت کر لیا ہے، محکمہ آثار قدیمہ کے ماہر اے ایم وی سبرامنیم نے بتایا کہ پتھر کے زمانے کے تابوت ملنے سے اس علاقے میں انسانی تہذیب و تمدن کے نمایاں آثار واضح ہوتے ہیں کہ اس علاقے میں انسانی بستیاں آباد تھیں۔ سبرامنیم نے بتایا کہ محکمہ آثار قدیمہ اس تابوت پر تحقیق کر کے اس کی حقیقی مدت کا پتہ لگائے گا۔