بالی میں سالانہ پتنگ میلے کاانعقاد

Last Updated On 03 July,2018 02:49 pm

بالی (نیٹ نیوز ) انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں سالانہ پتنگ بازی کے میلے کا انعقاد کیا گیا جس سے آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا۔ ساحل کنارے منعقدہ کائٹ فیسٹیول میں ماہر پتنگ باز ٹیموں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پرساحل رنگین پتنگوں سے سجا ہو ا دکھائی دیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ پتنگوں کے کئی سٹالز بھی شائقین کیلئے لگائے گئے تھے جن میں رکھی پتنگیں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

میلے میں سینکڑوں ڈیزائن کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظر آئیں جبکہ اس موقع پرمختلف ٹیموں کے درمیان پتنگ اڑانے کے مقابلے بھی منعقد کروائے گئے اور مقامی آبادی سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہوتی دکھائی دی۔